Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں، گرمی کی لہر کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ جمعے (3 مئی) کو درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں