Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خضدار، چمروک کے مقام پر ریموٹ کنڑول دھماکہ، پریس کلب کے صدر شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دھماکے میں نو افراد بھی زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

گزشتہ دس سالوں کے دوران ٹارگٹ کلینگ کے دوران آٹھ صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں