Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم

توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپورکواگلی پیشی پرپیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختون خوا علی امین کوعام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پرتوہین عدالت کاسامناہے۔

گزشتہ پیشی پروکلا نے الیکشن کمیشن مکمل ہونے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی تھی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ علی امین گنڈا پوراگلی تاریخ پرہر صورت ٹریبونل میں حاضرہوں۔ ایسی کوئی نظیرنہیں کہ ملزم گھر بیٹھا رہے اورعدالت حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیرنے فیصلے میں کہا کہ علی امین کے خلاف کارروائی جاری رہےگی، گھربیٹھ کراعتراضات اٹھائیں گے تو خاطرمیں نہیں لائیں گے۔

متعلقہ خبریں