پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التواء کا شکار ہے، تاہم پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہوتے ہی یہ بیک لاگ ختم ہوجائے گا۔
پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینز کی خریداری اور چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی جارہی ہے جبکہ یومیہ بنیادوں پر پاسپورٹ اجراء کی 40 سے 45 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔



















