Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

موجودہ حکومت میں گندم کی درآمدجاری رکھنے کے معاملے میں وزیراعظم شہبازشریف کے بطورانچارج وزیرہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف ہوا ہے۔ 

مارچ میں گندم درآمد کے وقت وزیراعظم وزارت فوڈ سیکیورٹی کے انچارج وزیرتھے۔ وزیراعظم نے 3 اپریل کورانا تنویرکونیشنل فوڈ سیکیورٹی کااضافی قلمدان دیا۔ اس سے قبل تقریباً ایک ماہ تک وزیراعظم نیشنل فوڈسیکیورٹی کےانچارج وزیرتھے۔

وزیراعظم نے گندم درآمد معاملے پرسیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کواوایس ڈی بنا دیا تھا۔ موجودہ حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمدکی گئی۔ نگراں دورمیں 27 لاکھ 58 ہزار226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق مارچ2024 میں 57 ارب 19 کروڑ20 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمدکی گئی، رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ30 لاکھ کی گندم درآمدہوئی۔

اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال مارچ تک کُل 34 لاکھ 49 ہزار436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ رواں مالی سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد کی گئی۔

متعلقہ خبریں