Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتاہے’

سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہاکہ  بڑی تعداد میں پاکستانی سعودیہ کی ترقی میں کرداراداکررہےہیں، سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پرمضبوط دیکھناچاہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاک سعودی پبلک پرائیویٹ شراکت داری کوآگے لے جانا چاہتےہیں۔

متعلقہ خبریں