Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 شہر میں آج پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، دن میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

کراچی میں اس وقت مطلع صاف اور تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شہر میں مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں