Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ، 44 رکنی سعودی وفد کراچی پہنچ گیا

روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ کے لئے 44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ٹیم روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گی۔

سعودی امیگریشن ٹیم  کو کراچی میں سعودیہ کے قائم مقام کونسل جنرل، ڈائریکٹر حج مورہ اور ڈپٹی ائرپورٹ مینیجر نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر اے ایس ایف، کسٹمز اے این ایف، بی ایچ ایس اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دو کاؤنٹرز کے لیے جگہ مختص کردی ہے، کراچی ائیرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں