Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی 10 مئی کے بعد ضبط کرلی جائیں گی۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 10 مئی کے بعد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے گا ، موٹرسائیکل اور گاڑیوں والے اپنی غیر رجسٹرڈ گاڑیاں جلد رجسٹرڈ کروالے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں، 42  ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ کرائی گئیں مگرنمبر پلیٹس نہیں اٹھائی گئیں،محکمہ ایکسائز کے پاس42 ہزار نمبر پلیٹس موجود ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن  نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی فنڈنگ کے تانے بانے بھی منشیات سے ملتے ہیں، صدرمملکت نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی، ڈیڑھ ماہ میں منشیات کے خلاف 1322 ایف آئی آر درج کی گئیں، منشیات کے خلاف کارروائی میں 1505 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہے، انسداد منشیات کے لیے پولیس، رینجرز اور نارکوٹکس فورس مشترکہ کوشش کریں گی، والدین کو بھی تاکید کرتے ہیں وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

 

متعلقہ خبریں