Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن

شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کےحوالے نہیں کر سکتے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ منشیات کےخلاف آپریشن جاری رہےگا، پولیس اورانتظامیہ مکمل طورپرایک پیج پرہے۔

انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہےکہ  ہرصورت صوبے کو منشیات سے پاک کرنا ہے، حکومت نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیرشرجیل میمن نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہے، منشیات کےخلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں