Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہر میں قانون کے خلاف اور بغیر اجازت احتجاج کرنے یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے احتجاج میں ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں