Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نو مئی کے واقعات قابل مذمت، بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے؛ عاطف اکرام شیخ

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے نو مئی واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے بزنس کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نو مئی کو جناح ہاؤس، حساس تنصیبات، سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ سے عالمی سطح پر ملکی وقار کو نقصان پہنچا، نو مئی جیسے واقعات سے معیشت بری طرح متاثر ہوتی ہے، ایسا لائحہ عمل بنایا جائے کہ ان واقعات کو مستقبل میں دہرایا نا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں جن کی وجہ سے ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جن ممالک کی فوج نہیں ہے ان کے دفاعی حالات ابتر ہیں۔ افواج پاکستان کا جذبہ حب الوطنی ملکی سالمیت کا ضامن ہے اس لیے معاشی حالات کی بہتری کیلئے افواج پاکستان حکومت کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے۔ ملکی مفاد کے خلاف حساس معاملات پر  تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکھٹے ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں ان واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں