Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ‏9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں اور دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیںہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وعدہ ہے ارض پاک، عظیم  شہداء ، اُن کے ورثا اور قوم سے کہ 9 مئی پھر کبھی نہیں ہوگا ، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی شریک ہیں۔

مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجاز الحق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو با ضابطہ طور پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کی منظوری کا امکان ہے۔

کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں