پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کراچی اور لاہور میں 2 پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ نے لاہور، کراچی میں2 پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے 2 پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، پوری کوشش ہے عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔
اس سے قبل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ فیس میں اضافہ کیا گیا تھا، 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔
36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی، 72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے جبکہ 10 سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے کر دی گئی۔
اس کے علاوہ 100 صفحات والے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے کر دی گئی۔



















