Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ جمعہ 10 مئی کو ہو گی۔

ذی القعدہ کا مہینہ اگر 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 8 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔

اگر ذی القعدہ کا مہینہ 30 دنوں کا ہوا تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔ قوی امکان ہے عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہی ہوگی۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں