اسلام آباد: سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے باہمی معاہدے طے پا چکے ہیں اور بہت سی پاک سعودی کمپنیز کا سرمایہ کاری پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
جام کمال نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کئی ملین ایکڑز زرعی زمین ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، زراعت کے شعبے میں جو سرمایہ کاری ہوگی وہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے فائدے دیکھتے ہوئے طے کریں گے۔



















