Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول

پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب قمر‘ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔

آئی کیوب قمر سے لی گئی پہلی تصویر باضابہ طور پر  پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کردی گئی ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں آئی کیوب قمر کے کامیاب مشن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی حکام نے آئی کیوب قمر سے موصول ہونے والا پہلا امیج پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کر دیا۔

پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے، آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔

 آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مقررہ مدار میں ڈپلائے کیا جا چکا ہےاور آئی کیوب قمر تمام مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آئی کیوب قمر ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ 3 مئی کو چین کے شہر ہینان کے وینچنگ خلائی سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں