اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے ای آفس پر منتقلی کیلئے کارکردگی صفر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ای آفس پر منتقل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی کو تمام وزارتوں، ڈویژنز مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے ہدایت کردی۔
وزارت آئی ٹی ای آفس پر منتقل ہونے والی وزارتوں کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے گی اور تمام وزارتوں کی اعداد و شمار کے ساتھ رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیجے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے ای آفس پر عملدرآمد کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنز کو خطوط ارسال کردیے۔
خطوط میں تمام وزارتوں کو ای آفس پر منتقل کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزارت آئی ٹی کی جانب سے تمام وزارتوں ڈویژن کو ای آفس کیلئے ورکنگ کی تیزی کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔



















