ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے موٹر سائیکل، کار، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ارجنٹ لائسنس حاصل کرنیوالوں کو بھی 2 ہزار روپے اضافی جمع کرانا ہونگے، لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں اضافی فیس جمع کرانا ہو گی۔
موٹر سائیکل، کار کے ٹیسٹ کیلئے 200 روپے اضافی جمع کرانا ہونگے، ایل ٹی وی ٹیس کی فیس 300، ایچ ٹی وی کی 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس منظوری کیلئے این او سی فیس بھی ایک ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔



















