Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ کے دیرینہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ و دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں بےپناہ استعداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت، کان کنی و دیگر شعبوں میں بےپناہ استعداد ہے، حکومتی گورننس کے ڈھانچے، ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن حتمی مراحل میں ہے، معیشت کی بحالی کیلئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

برطانوی وفد نے ایجوکیشن ایمرجنسی کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ خبریں