Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام کو ہر صورت پہنچائیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام کو ہر صورت پہنچائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں نان 20 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کل روٹی کی نئی قیمت 15 روپے مقرر کی آج اس پر عملدرآمد بھی ہورہا ہے، پنجاب میں نان 20 روپے اور روٹی 15 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نان کی قیمت میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حکومت کی نانبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام کو ہر صورت پہنچائیں گے، بہت جلد بیکری کی چیزیں بھی سستی ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں