Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

ماں کے عالمی دن پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی مخصوص دن سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےمجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا، تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں،وزیرداخلہ محسن نقوی

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وطن کے لیے قربانی دینے والے شہداء کی ماؤں کو بھی سلیوٹ کرتا ہوں، دل سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے آج ماؤں کا دن منایا جارہا ہے۔

کائنات کے مصور نے خوبصورت جذبوں کو ماں کا روپ دے کر اس دنیا میں بھیجا، ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد ‘ماں’ کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں پہلی بار ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ممالک میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں