Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ بلوچستان وکیل بنے کے بجائے جج بن کر فیصلہ کریں، امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان وکیل بنے کے بجائے جج بن کر فیصلے کریں تو بہتر ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسمبلی کے سامنے زمینداروں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے، بلوچستان میں گیس اور بجلی کا بحران ہے

انہوں نے کہا کہ صرف تین گھنٹے کی بجلی تباہی کے لئے ہے، بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت لائیو اسٹاک وابستہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وکیل بنے کی بجائے جج بن کر فیصلے کریں تو بہتر ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں گیس بجلی اور لاپتہ افراد کا بھی مسئلہ حل طلب ہے، بلوچستان کے چھوٹے کاشت کار بڑی مراعات کے حق دار ہیں، گندم کو سرکاری نرخ حقائق کے مطابق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلا تعطل بجلی فراہم کریں، بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ٹیوب ویلز کے لئے سولر کا انتظام کرے، تمام چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات ملنے چاہیے۔

متعلقہ خبریں