Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوڈشیڈنگ کے ایشو پر چیف ایگزیکٹیو سے مل کر بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، گورنر خیبر پختونخواہ

گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے ایشو پر چیف ایگزیکٹیو سے مل کر بجلی کا مسئلہ حل کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے مجھ پر اعتماد کیا انکا جتنا شکریہ ادا کرو کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بھی اس جیالے کو بنایا گیا، 15 سال کے بعد گورنر کے پی نے قائداعظم کے مزا پر حاضری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑانا چاہتا ہے، صوبے اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے،  علاقے کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں