Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم ٹیکس اور ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کا احاطہ کرنا ہوگا، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات آج شروع ہوں گے۔

اپنے بیان میں وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم آچکی ہے، آج سے ایک طویل اور بڑے پروگرام پر مذاکرات شروع ہوں گے، سرکاری اداروں کی نجکاری پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اختلاف نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن جاری ہے۔

آئی ایم ایف مشن کے دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لیا، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں