پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے لہذا مسائل کا حل نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوتا ہے کہ مذاکرات پر حکومت کتنا سنجیدہ ہے اور مذاکرات میں دونوں فریقین اپنے اپنے نکات رکھتے ہیں۔ اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو سیاسی بیانات اور میڈیا ٹاک کے بجائے نکات پیش کرے، پی ٹی اائی کی کور کمیٹی اس کو دیکھے گی، کمیٹی میں اسد قیصر سمیت دیگر شامل ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ بھٹو کے دور میں مذاکرات ہوئے لیکن عملدرآمد نہ ہوا تو مارشل لا لگ گیا۔ اپوزیشن تو نہیں کہے گی کہ آؤ ہم سے مذاکرات کرو، حکومت خود مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرے اور حکومت کی مذاکرات کی آفر کو رد نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت کی جو بھی تجاویز ہوں گی وہ بانی پی ٹی آئی کے پاس لے کر جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈا، وہ اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں اور میں سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی کا مزید ایک بھی دن جیل میں کیوں گزرے۔



















