سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہم اعلان کردیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں بااختیار حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات نہیں ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے، سابق صدر عارف علوی کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم سے خیر خواہی نہیں ہو گی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگی رہنما جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے تصادم سے باز رہیں، ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔



















