آئی ایم ایف نے 4 برسوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2028 تک مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک گر جائے گی، مالی سال 2027 میں بھی مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک رہے گی، پاکستان میں مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہے گی۔
آئی ایم ایف نے آئندہ 4 سالوں میں جی ڈی پی گروتھ میں بھی مسلسل اضافےکی پیش گوئی کر تے ہوئے رپورٹ میں کہاکہ 2028 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
آئی ایم ایف نے 4 سالوں میں سرکاری ذخائر میں مسلسل اضافےکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 2028 میں پاکستان کے سرکاری ذخائر 20.2 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔



















