جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے ہیں ، عوامی ایکشن کمیٹی نے مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 3 نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا ریاستی دہشت گردی ہے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
3 شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔



















