ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، سمندری ہوائیں پھر معطل ہوگئیں، گرمی اور حبس نے شہریوں کو بےحال کردیا ہے۔
شہر قائد میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔
لاہور میں آج کم سے درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
لاہور میں آج ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناست 40 فیصد رہا جبکہ آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک ہے جبکہ پنجاب سے بھی بارشیں رخصت ہوگئیں۔
خیبرپختونخوا،بلوچستان میں بھی مطلع صاف گلگت بلتستان میں جزوی ابرآلود جبکہ گرمی عروج پر ہے۔



















