Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لیکر غیر پارلیمانی الفاظ ادا کیے’

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز میرے دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ ادا کیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پیش کرتے ہوئے کہاکہ کل خواجہ آصف نے جنرل ایوب خان کے بارے میں باتیں کیں، میرے دادا کے بارے میں خواجہ آصف کو بات کرنے سے پہلے اپنے والد خواجہ صفدر کے بارے میں بھی جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ صفدر نے آمریت کا ساتھ نہیں دیا ؟ میں یہاں بیٹھے بہت سے لوگوں کی پارٹیوں کے تبدیل کئے جانے اور ان کے ماضی کے کردار بارے میں باتیں کرسکتا ہوں۔

 اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آپ چھوڑ دیں کل کے مسئلے کو ایوان کا ماحول بہتر چلنے دیں ، ویسے بھی فوت ہوئے لوگوں کے بارے میں منفی بات نہیں کی جانی چاہئے، میں ایوان کا ماحول خراب نہیں ہونے دوں گا۔

اس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کرادیا۔

 

متعلقہ خبریں