Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کر دیئے گئے ہیں۔

ای سی پی کے ساتوں اعتراضات کی تفصیلات بھی سامنےآگئی ہیں جن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کرائے، پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟۔

ای سی پی نے اعتراض عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت اندراج کے لیے مطلوبہ دستاویز نہیں دیئے۔

اس کے علاوہ ایک اعتراض یہ بھی عائد کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز کے ڈاکیومنٹ جمع نہیں کرائے۔

متعلقہ خبریں