سرکاری ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیا گیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429، وزارتِ دفاع میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4 سے 15 کی 85، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14 کی 13 اور ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15 کی 199 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر این او سیز کے اجراء کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔



















