Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی گئی نئی سہولت کے تحت اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے۔

نادرا نے ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں اس سہولت کا آغاز کردیا ہے، جہاں سے شہری گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 روز پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کے روز یہ سہولیات صبح 9 بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک میسر ہوں گی۔

اس کے علاوہ ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی۔

واضح رہے کہ پوسٹ آفسز میں NICOP بنوانے کی سہولیات میسر نہیں ہوگی۔ شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں