اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزرات خزانہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں سرکاری اداروں کے بڑھتے نقصانات پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیاہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے آئی ایم ایف نے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ دو روز میں آئی ایم ایف کو دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وزارت خزانہ میں قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سرکاری اداروں کے نقصانات پر رپورٹ تیار کررہا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2022 میں سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 1400 ارب کے تھے جبکہ سال 2023 میں سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات بڑھنے کا خدشہ ہے۔



















