ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
حکومت نے لرنر اور لائسنس کی فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق لرنر لائسنس کی فیس 300 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے لائسنس کی فیس 3000 ہوگی۔ پی ایس وی لائسنس کی فیس 10 ہزار کر دی گئی ہے۔
پی ایس وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کے ساتھ موٹر سائیکل لائسنس کی فیس بھی 10 ہزار ہوگی۔ ہر قسم کے لائسنس پر 2000 روپے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس فیس لی جائے گی۔
اس کے علاوہ فاسٹ ٹریک میں ایک ہی دن لائسنس حاصل کرنے کی فیس 2000 ہوگی۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو نگران حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔
لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، جبکہ ریگولر موٹر سائیکل لائسنس کی ایک سال کی فیس 980 روپے کر دی گئی تھی۔
اسی طرح موٹر کار / جیپ کی ایک سال کی فیس بڑھا کر 2280 روپے کر دی گئی تھی۔



















