Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم انکی پگڑیوں کی فٹبال بنائینگے‘

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ اداروں میں کہیں دخل اندازی ہےتوثبوت پیش کریں، الزام لگانے سےکام نہیں چلےگا،ملک کو بیرونی ،اندرونی انتشارسے بچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آرہی ہیں، آرٹیکل 2 کے تحت ججز کے بارے میں کہاگیا، کوئی لالچ نہیں ہونی چاہیے، کوئی پیپر ورک ہے تو وہ فراہم کیا جانا چاہیے، مداخلت کے شواہد لے آئیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے بچانا ہے، اب جو پاکستان میں پگڑی اچھالے گا تو ان کی پگڑیوں کا فٹ بال ہم بنائیں گے، کوئی احترام کرے گا تو ڈبل احترام کریں گے، کوئی بدمعاشی کرے گا تو ڈبل بدمعاشی کریں گے، ہمارے اداروں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، سیاستدان بھی شامل ہیں، یہ سب بند کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں ایک سینیٹر ہوں، قانون بھی بناؤں گا اور عمل بھی کراؤں گا، میں کسی کا ترجمان نہیں ہوں، میں پاکستان کی بات کررہا ہوں، سوشل میڈیا پر جو مہم چل رہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں