Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم

 شہباز شریف نے کہاکہ آج آپ کو یقین دلانے آیا ہوں کہ آزاد کشمیر کےعوام کے ساتھ ہیں ، کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ چاہتےتھے، لڑائی جھگڑے کا ماحول چاہتے تھے، احتجاج میں چند شر پسندعناصربھی ملوث تھے۔

 انہوں نے کہاکہ اوآئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بھرپور آواز اٹھائی گئی، شکر ادا کرتے  ہیں پچھلے دنوں ہونے والے واقعات حل کیے گئے، آزاد کشمیر کے عوام کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، باہمی مشاورت سے عوام کے مطالبات کو حل کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 23 ارب روپے کی گرانٹ بھیجنے کا کہاہے، آج وہ 23 ارب روپے آزاد کشمیر کے اکاؤنٹ میں آچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں کے لیے پیکج دیاجائے گا، کشمیر اورفلسطین میں بے گناہ عوام کو شہید کیا جا رہا ہے، ہمیں اپنی اخلاقی سپورٹ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ رکھنی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی پاکستان کے ساتھ جڑی ہے، یہ کوئی احسان جتانے والی بات نہیں ہے، ہمارا فرض ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر سب تماشائی بنائے ہوئے ہیں، اب تک فلسطین میں 36 ہزار جانوں کا ضیاع کیا جاچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہمالیہ نما قرضوں کے پہاڑ ہمارے سامنے کھڑے ہیں،اللہ نے ہمیں بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔

متعلقہ خبریں