Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، ہم اسی سے پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں ترقی کےاہداف حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، سماجی اشاریوں میں ہم پسماندہ ملکوں میں شامل ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف پرعملدرآمد سے ہی ترقی ممکن ہے، ہمیں منفی آوازیں ختم کرنا ہوں گی، پاکستان کی معاشی ترقی کے سنگل ایجنڈا کو اپنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ نازک موڑ کب ختم ہوگا، اب ہم نازک موڑ سے نکل رہے ہیں ہمارے ہمسائے نے اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے، مثبت سوچ اور ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا،2047 تک پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کرسکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستانی قوم کی ذہانت اور محنت کی گواہی دنیا دیتی ہے، ہمیں کرپشن، نااہلی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے 2022 کے سیلاب کا مقابلہ کیا، 2022 کے سیلاب کے بعد حکمت عملی کے ذریعے بڑے جانی نقصان سے پاکستان محفوظ رہا، اب ہمیں متحد ہوکر پاکستانی ترقی کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

 

متعلقہ خبریں