Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن دوسرے مرحلے میں داخل

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کے دوسرے مرحلے  کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ریگولیٹری منظوریوں اور لائسنسنگ کے نظام کو خودکار بنایا جائے گا۔

ڈیجٹلائزیشن کے دوسرے مرحلے میں سب سے پہلے انشورنس کمپنیوں کی لائسنسنگ اور ریگولیٹری منظوریوں کی آٹومیشن  کی جائے گی جس کے بعد مرحلہ وار نان بینکنگ فائنانس کمپنیوں، سکیورٹیز مارکیٹ اور سیکشن 42 کمپنیوں کی مکمل آٹومیشن ہو گی۔

ڈیجیٹلائزیشن کے پہلے مرحلے میں ایس ای سی پی نے کامیابی کے ساتھ  نئی کارپوریٹ رجسٹری، “eZfile” کا اجراء کیا، جو کہ کمپنی کی رجسٹریشن اور پوسٹ کارپوریشن فائلنگ کے لیے ایک جدید اور صارف دوست آن لائن پورٹل ہے۔

ڈیجیٹائزیشن کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کے لیے ایس ای سی پی نے  اپنے ٹیکنالوجی پارٹنر ٹیکلوجکز پاکستان اور پروجیکٹ کنسلٹنٹس ارنسٹ اینڈ ینگ  کے ساتھ مل کر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے موضوعی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں مختلف ریگولیتری پراسیس کے ؤن لائن سلوشن تجویز کئے گئے اور شرکاء سے ان کی آراء لی گئیں۔

اس ورکشاپ کا مقصد صارف کی ضروریات کو سمجھنا اور اطمینان بخش حل فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنے تمام ریگولیٹری پراسیس میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے، ریگولیٹری سہولت کو یقینی بنانے اور صارفین  کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

ایس ای سی پی کے کمشنر انفارمیشن سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجی عامر خان نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنے سسٹم اور وسائل کو اپ گریڈ کر رہا ہے تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی جا سکے۔

ورکشاپ میں ایس ای سی پی، سی ڈی سی، میوچل فنڈز، بروکرز، سرویئرز اور دیگر ریگولیٹڈ اداروں کے شرکاء نے مختلف ڈیجیٹل سلوشنز اور ریگولیٹری منظوریوں اور لائسنسنگ کے مجوزہ آن لائن طریقہ کار بارے اپنی تجاویز دیں۔

متعلقہ خبریں