سندھ حکومت نے نئے مالی سال میں مزید 20 لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرَ صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں نئی بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے ملانے کیلئے بس اسکیم پر غور کر رہے ہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور سکھر خیرپور پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔
اجلاس میں صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
50 روپے کرایہ مقرر کرنے کے لیے 579.758 ملین روپے 6 ماہ کی سبسڈی کے طور پر منظور کیے گئے جس میں سے 289.878 ملین روپے جاری ہوچکے ہیں۔
کابینہ نے 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کے لیے باقی 289.878 ملین جاری کرنے کی ہدایت کردی۔



















