Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹادیا گیا

آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار  کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 20 کے عبدالجبار آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات ہوئے ہیں: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

 

عبدالجبار کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر بھی جاں بحق ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں