Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔

رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور تیس مار خان ہے، وہ ہوائی فائرنگ کررہے ہیں، انہوں نے کرنا کچھ ہی نہیں، کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے وہ انہیں کہتے ساتھ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دورِ حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے تھے جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے کہ میر جعفر اور میر صادق ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے، عمران خان کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں