Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کریں گے۔

چوہدری سالک حسین آج اتوار کے روز سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کرلی۔

ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں، تاہم پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں