Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض پروگرام کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح مذاکرات میں آئندہ کی شرائط و اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس، نان ٹیکس ریونیو کے اہداف مقرر کیے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے میکرو اکنامک اہداف کا تعین بھی پالیسی مذاکرات میں ہوگا۔

علاوہ ازیں نئے قرض پروگرام پر معاہدہ کیلئے مذاکرات رواں ہفتے حتمی انجام کو پہنچیں گے جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

ذرائع خزانہ ڈویژن نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف مشن معاشی اہداف اور کارکردگی کا بغور جائزہ لے رہا ہے، مشن کی رواں ہفتے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں