Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔

حکومت سندھ کی ہدایات پر شعبہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ  نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 21 تا 27 مئی تک ہونے والے پرچے ملتوی کر دئیے گئے کیونکہ 21 تا 27 مئی ہیٹ ویو کا خطرہ ہے ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، 28 مئی کو ہونے والا پرچہ اپنے وقت پر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں