Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے بھی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کے لئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند کو قرار دیا گیا ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے ملا، پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوا۔

متعلقہ خبریں