پاکستان تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا ہے۔
گزشتہ روز ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک مدمقابل تھے۔
پولنگ کے بعد موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار علی قاسم گیلانی نے بیرسٹر تیمور ملک کے خلاف ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
275 پولنگ اسٹیشن کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق علی قاسم گیلانی 83 ہزار 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک 51 ہزار 572 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
بعدازاں علی قاسم گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کی بہت خوشی ہو رہی ہے، حلقے کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا، اپنے حلقے کی عوام کیلئے جنگ لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال یوسف رضا گیلانی نے اس حلقے کی خدمت کی، اگلے پانچ سال اپنے والد کے نقش قدم پر حلقے کی عوام کی خدمت کروں گا۔



















