Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کو جلد ہتھیار پہنچا دیے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر رینجرز پولیس کو مدد فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ایکشن سنجیدگی سے چل رہا ہے، تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے، حکومت معاشرے میں منشیات کی زد میں نہیں لانے دیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات کافی حد تک معاشرے میں پھیل چکی ہے،ملزمان گرفتار بھی کیے، کرسٹل اور آئس استعمال کرنے والے معاشرے کے لیے خودکش بمبار ہیں، مشترکہ چیک پوسٹ بھی قائم کی گئی ہیں، قوانین بنالیے ہیں، کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اسکولوں میں رینڈم ٹیسٹ کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پر والدین کو آگاہ کیا جائے گا اور بچوں سے معلومات لی جائیں گی کہ تمہیں کس نے منشیات سپلائی کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جب تک حکومت ہے منشیات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، منشیات کے خلاف جنگ اکیلے نہیں لڑ سکتے۔

متعلقہ خبریں