Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ  بھر اسکول میں یکم جون تا 31 جولائی تک بند رہینگے۔

 محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی، جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

متعلقہ خبریں